0
Saturday 21 Jul 2012 00:00

اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیری قوم کے جذبہ آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا، شبیر شاہ

اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیری قوم کے جذبہ آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا، شبیر شاہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ جتنی سختی سے جدوجہد آزادی کشمیر کو دبایا جا ئے گا اتنی ہی شدت کے ساتھ وہ اور زیادہ اُبھرے گی، شبیر شاہ سمیت کئی لیڈران نے مشتاق الاسلام کی گرفتاری اور ترال میں خانقاہ فیض پناہ میں حالیہ آتشزدگی کے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، فریڈم ہاﺅس سرینگر میں حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور فر یڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ کی صدارت میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں بتایا گیا کہ ممتاز آزادی پسند رہنماء مشتاق الاسلام طویل قید سے رہائی کے بعد جب احدوز ہوٹل واقع سرینگر میں پریس کانفرنس کرنے جا رہے تھے تو انھیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا جو قابل تشویش ہے۔ انہوں نے آزادی پسندوں کو پابند سلاسل کرنے اور ان کی سیاسی سرگرمیوں پر قدغن لگانے کی سرکاری کوششوں کو فسطائت سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیری قوم کے جذبہ آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔
خبر کا کوڈ : 180482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش