QR CodeQR Code

ملتان ضمنی الیکشن میں پی پی کا مقابلہ ن لیگ، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی سے تھا، راجہ ریاض

20 Jul 2012 01:16

اسلام ٹائمز: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے ملتان میں صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پیپلزپارٹی نے لوٹے اور لٹیروں کو تاریخی شکست دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ آج کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کا مقابلہ آزاد امیدوار کی صورت میں ن لیگ، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی سے تھا، جس میں پیپلزپارٹی نے لوٹے اور لٹیروں کو تاریخی شکست دی، ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ آج عوام نے ثابت کردیا کہ طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہیں نہ کہ کوئی اور، ان کا کہنا تھا کہ میں پیپلزپارٹی کے کامیاب ہونے والے اُمیدوار اور اُن کے حامیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔


خبر کا کوڈ: 180496

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/180496/ملتان-ضمنی-الیکشن-میں-پی-کا-مقابلہ-ن-لیگ-ٹی-آئی-اور-جماعت-اسلامی-سے-تھا-راجہ-ریاض

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org