0
Friday 20 Jul 2012 00:58

این اے 151 میں پولنگ کے دوران انتخابی قواعد کی کھلم کھلا خلاف ورزی

این اے 151 میں پولنگ کے دوران انتخابی قواعد کی کھلم کھلا خلاف ورزی
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے حلقہ 151 ملتان کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے عبدالقادر گیلانی اور آزاد امیدوار شوکت بوسن کے درمیان مقابلے میں امیدواروں کی جانب سے الیکشن کمیشن کے قواعد کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جاتی رہی، ملتان کے حلقہ این اے 151 میں ووٹرز کے لئے 245 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے، بعض علاقوں میں الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود امیدواروں کی جانب سے ووٹرز کو گاڑیوں پر لانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ 

پولنگ اسٹیشنوں کے قریب امیدواروں کے حامیوں نے کیمپ لگا کر الیکشن کمیشن کے قواعد کی کھلم کھلا خلاف ورزی بھی کی، پولنگ بوتھ پر ووٹرز کی آمد میں وقت گزرنے کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آیا، پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہا، بعض پولنگ اسٹیشنوں پر پیپلزپارٹی کے حامیوں نے فائرنگ بھی کی، جس سے دو شہری زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال پہنچادیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 180506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش