0
Friday 20 Jul 2012 00:22

امریکی مخالفت کے باوجود منصوبہ مکمل کیا جائیگا، پاک ایران گیس پائپ لائن، ورکنگ گروپ کی تشکیل کا فیصلہ

امریکی مخالفت کے باوجود منصوبہ مکمل کیا جائیگا، پاک ایران گیس پائپ لائن، ورکنگ گروپ کی تشکیل کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ایران نے گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر دو روزہ مذاکرات میں ایک بار پھر کہا گیا ہے کہ امریکا کی مخالفت کے باوجود منصوبہ بروقت مکمل کیا جائے گا، مذاکرات میں منصوبے سے متعلق تکنیکی، قانونی، مالی اور تجارتی معاملات کے حوالے سے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ ایرانی وفد نے کہا کہ پاکستان کو منصوبے کی تکمیل کے لئے پچاس کروڑ ڈالر فراہم کرنے کو تیار ہیں، لیکن پاکستان منصوبے میں ہچکچاہٹ سے کام لے رہا ہے، پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ منصوبے کے لئے چین اور روس کو دعوت دی گئی ہے، اور اس سلسلے میں روس کو معاہدے کا مسودہ بھی ارسال کیا جا چکا ہے، تاہم اس کی جانب سے کوئی خاطر خواہ دلچسپی نہیں دیکھی گئی، ان کا کہنا تھا کہ امریکا، یورپی یونین اور جاپان کی جانب سے پاکستان پر اقتصادی پابندیوں کے خدشے کے پیش نظر منصوبہ تاخیر کا شکار ہے۔
خبر کا کوڈ : 180521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش