QR CodeQR Code

نیب نے چیف جسٹس کے صاحبزادے ارسلان افتخار کو تئیس جولائی کو طلب کر لیا

20 Jul 2012 21:31

اسلام ٹائمز:نیب نے ارسلان افتخار، احمد خلیل اور سلمان احمد کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیئے تئیس جولائی کو طلب کر لیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کو متعلقہ لوگوں کو نوٹس بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر ارسلان افتخار کیس میں تیسری بار طلبی کے بعد بالاخر ملک ریاض، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ ترجمان نیب کے مطابق ملک ریاض نے اپنا تحریری بیان جمع کرا دیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے ملک ریاض سے ارسلان افتخار پر لگائے گئے الزامات سے متعلق تفتیش کی جبکہ ملک ریاض نے اس حوالے سے کچھ مواد پیش کیا۔ ملک ریاض کو ایک تفصیلی سوالنامہ بھی دیا گیا جس کے جوابات انہیں چوبیس جولائی تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ملک ریاض نے مزید ثبوت مہیا کرنے کے لیے مہلت مانگ لی ہے۔

نیب نے ارسلان افتخار، احمد خلیل اور سلمان احمد کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیئے تئیس جولائی کو طلب کر لیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کو متعلقہ لوگوں کو نوٹس بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مشترکہ ٹیم تحقیقات کے لیے جلد برطانیہ اور دوبئی کا دورہ کرے گی اور ثبوتوں کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ ادھر ملک ریاض نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ انہیں چیف جسٹس پر پورا اعتماد ہے، انہوں نے کہا کہ جسے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پر تحفظات ہیں وہ اسے تبدیل کرا دے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مشترکہ تحقیقات رکوانے کے لیے انہیں اور ان کے خاندان کو گرفتار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 180654

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/180654/نیب-نے-چیف-جسٹس-کے-صاحبزادے-ارسلان-افتخار-کو-تئیس-جولائی-طلب-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org