0
Friday 20 Jul 2012 21:53

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل 21 جولائی بروز ہفتہ پہلا روزہ ہوگا۔ مفتی منیب الرحمن نے رویت چاند کا اعلان کیا۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس محکمہ موسمیات ( میٹ کمپلیکس )، موسمیات چورنگی، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان اور زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ارکان، محکمہ موسمیات، سپارکو کے ماہرین نے شرکت کی جبکہ تمام زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کواٹرز پر منعقد ہوئے۔

رمضان المبارک کے چاند کے نظر آنے کا اعلان ہوتے ہی کراچی بھر کی مساجد میں دعائیہ محافل کے پروگرامات شروع کردیئے گئے ہیں جبکہ شہر بھر کی سیکوریٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور مساجد و امام بارگاہوں میں پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ شہر بھر کی دینی جماعتوں اور مساجد کی ٹرسٹ نے محلہ، علاقہ اور شہر بھی کی سطح پر رمضان المبارک کو مختلف عنوانات سے منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ جماعت اسلامی، مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، شیعہ علماء کونسل اور دیگر مذہبی جماعتوں کی جانب سے رمضان المبارک میں دروس، دعائیہ اجتماعات، شب ہائے دعا، افطار پارٹی، فکری نشست، سیمینارز، مجالس اور محافل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 180662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش