0
Friday 20 Jul 2012 22:21

کراچی میں کالعدم تحریک طالبان کے کارکن سمیت 11 ملزمان گرفتار

کراچی میں کالعدم تحریک طالبان کے کارکن سمیت 11 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سی آئی ڈی پولیس نے کالعدم تنظیم کے کارکن سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی آئی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر پٹیل پاڑہ سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پٹیل پاڑہ سے کالعدم تحریک طالبان کے کارکن نصیب اللہ کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے دھماکا خیز مواد سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم کے مطابق نصیب اللہ سوات میں مختلف کارروائیوں میں ملوث ہے۔ دیگر 10 ملزمان کے حوالے سے چودھری اسلم کا کہنا تھا کہ ان میں سے بعض ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں اور بعض لیاری گینگ وار سے تعلق رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 180668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش