0
Saturday 21 Jul 2012 00:00

امریکہ، بھارت اور اسرائیل پاکستان دشمنی میں متحد ہو چکے ہیں،فضل کریم

امریکہ، بھارت اور اسرائیل پاکستان دشمنی میں متحد ہو چکے ہیں،فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ علامہ ابو داؤد محمد صادق رضوی کی رہائش گاہ پر علماء و مشائخ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سازشوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکہ، بھارت اور اسرائیل پاکستان دشمنی میں متحد ہو چکے ہیں، خطرات میں گھرے ہوئے پاکستان کو قومی اتحاد کی ضرورت ہے، پاکستان بنانے والے پاکستان بچانے کے لیے میدان میں آئیں، صوفیاء کے پیروکار اہل حق سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم پر متحد ہو چکے ہیں، غلامانِ رسول ووٹ کی طاقت سے انقلاب نظام مصطفی برپا کریں گے۔

صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ برما میں مسلمانوں کا قتل عام رکوانے کے لیے اقوام متحدہ اور او آئی سی اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت رمضان المبارک کے دوران مساجد کی فول پروف سکیورٹی کا انتظام کرے اور مہنگائی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ علماء و مشائخ معاشرے میں امن، برداشت اور رواداری کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں اور ان کی مالی معاونت کرنے والوں کو ریاستی گرفت میں لایا جائے، پاکستان کی کمر دہرے کرداروں نے دہری کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے، حکمران امریکہ کی تابعداری چھوڑ دیں اور نام نہاد امریکی اتحاد سے علیحدگی کا دو ٹوک اعلان کریں۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ ظالموں کا شکنجہ توڑنے کے لئے مظلوم متحد ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم آئندہ الیکشن میں امریکہ کے غلاموں کو مسترد اور نبی کے غلاموں کو منتخب کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 180694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش