QR CodeQR Code

کرم ایجنسی، شلوزان گائوں پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک بچی شہید، متعدد افراد زخمی

21 Jul 2012 02:52

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق شلوزان تنگی میں موجود دہشتگردوں نے شلوزان گائوں پر رات بھر راکٹ اور مارٹر گولے برسائے۔


اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے گائوں شلوزان پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک بچی شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق شلوزان تنگی میں موجود دہشتگردوں نے شلوزان گائوں پر رات بھر راکٹ اور مارٹر گولے برسائے، جس کے نتیجے میں ایک 13 سالہ بچی شہید ہو گئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں طبی امداد کی فراہمی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دہشتگرد مسلسل کئی دنوں سے اہل تشیع قبائل کو نشانہ بنارہے ہیں تاہم فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔


خبر کا کوڈ: 180705

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/180705/کرم-ایجنسی-شلوزان-گائوں-پر-دہشتگردوں-کا-حملہ-ایک-بچی-شہید-متعدد-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org