QR CodeQR Code

دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ گیاری سیکٹر سے مزید 3 شہداء کے جسد خاکی مل گئے

21 Jul 2012 02:01

اسلام ٹائمز: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی ہدایت پر آخری شہید کے جسد خاکی ملنے تک تلاش کا عمل جاری رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کیمطابق امدادی کارکنوں کو برف کے نیچے سے مزید تین شہداء کے جسد خاکی مل گئے جس کے بعد ابتک ملنے والے جسد خاکی کی تعداد 61 ہو گئی ہے۔ گیاری سیکٹر میں 6 ناردرن لائٹ انفنٹری بریگیڈ کے دس سویلین سمیت 139 اہلکار تعینات تھے جنھیں برف کے تودے نے سیکنڈوں میں لپیٹ میں لے لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی ہدایت پر آخری شہید کے جسد خاکی ملنے تک تلاش کا عمل جاری رہے گا۔ ملنے والے شہداء کی شناخت کا عمل جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 180708

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/180708/دنیا-کے-بلند-ترین-محاذ-جنگ-گیاری-سیکٹر-سے-مزید-3-شہداء-جسد-خاکی-مل-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org