QR CodeQR Code

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کیطرف سے تمام عالم اسلام کو ماہ رمضان کی مبارکبار

21 Jul 2012 03:36

اسلام ٹائمز: رمضان الکریم کے حوالے سے اپنے پیغام میں سربراہ سنی تحریک نے کہا کہ ہر مسلمان رمضان المبارک کو اس کی حقیقی روح کے مطابق ہمدردی اور غم خواری کا مہینہ بنائے اور اہل خیر خاص طور پر پسے ہوئے اور محروم لوگوں کو اپنی ہمدردیوں کا مرکز و محور بنائیں تاکہ رمضان کے مقاصد کو کماحقہ پورا کیا جاسکے۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے رحمتوں بھرے مہینہ رمضان المبارک کی آمدپرتمام عالم اسلام کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ رحمتیں، برکتیں اور سعادتیں سمیٹنے کی کوشش کی جائے۔ اللہ پاک اس مبارک ماہ کے طفیل ہم سب پر اور ہمارے ملک پراپنی رحمتیں اوربرکتیں نازل فرمائے۔ رمضان المبارک انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے۔ یہ باہمی ہمدردی اور غمخواری کا مہینہ ہے لہذٰا اہل ثروت اپنے ارد گرد موجود محروم و مجبور لوگوں کی پریشانیوں اور مصیبتوں کو کم کرنے کی کوشش کریں۔ ہر مسلمان رمضان المبارک کو اس کی حقیقی روح کے مطابق ہمدردی اور غم خواری کا مہینہ بنائے اور اہل خیر خاص طور پر پسے ہوئے اور محروم لوگوں کو اپنی ہمدردیوں کا مرکز و محور بنائیں تاکہ رمضان کے مقاصد کو کماحقہ پورا کیا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 180716

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/180716/سربراہ-پاکستان-سنی-تحریک-محمد-ثروت-اعجاز-قادری-کیطرف-سے-تمام-عالم-اسلام-کو-ماہ-رمضان-کی-مبارکبار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org