QR CodeQR Code

دیر بالا، مسافر گاڑی میں بم دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی

21 Jul 2012 19:18

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ دیر بالا کے علاقے ڈوگ درہ میں مسافر گاڑی میں دھماکہ کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، جس کے نتیجے میں 3 افرا د جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے سیل کر دیا ہے۔ قبل ازیں پشاور کے نواحی علاقہ پشتخرہ میں بم دھماکہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق تھانہ پشتخرہ کی حدود میں واقع علاقہ علی شیرزئی میں خالی پلاٹ میں نصب بم صبح زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیسی ساخت بم کا وزن ایک کلو گرام تھا۔


خبر کا کوڈ: 180807

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/180807/دیر-بالا-مسافر-گاڑی-میں-بم-دھماکہ-3-افراد-جاں-بحق-7-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org