0
Saturday 21 Jul 2012 17:53

لڑکیوں کو موبائل فون کے ذریعے پھنسانے والا سپاہ صحابہ کا قاری سعید گرفتار ہو گیا

لڑکیوں کو موبائل فون کے ذریعے پھنسانے والا سپاہ صحابہ کا قاری سعید گرفتار ہو گیا
جامعہ علویہ حیدریہ کے مہتمم اور اہلسنت والجماعت (سپاہ صحابہ) ضلع چکوال کے سینئر نائب صدر قاری سعید احمد علوی کے خلاف قائداعظم کالونی راولپنڈی کی خاتون فرح بی بی کی مدعیت میں راولپنڈی تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ قاری سعید اسے فون پر تنگ کرتا تھا اس نے گھر والوں کو بتا کر قاری سعید کو گھر بلوایا اور پولیس کے حوالہ کر دیا، جس پر راولپنڈی پولیس نے قاری سعید کے خلاف دفعات 25 ڈی، 452 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ منگل کو پولیس نے انہیں مقامی عدالت میں پیش کیا، جس پر عدالت نے انکا جوڈیشنل ریمانڈ دیا۔ بعد ازاں ضمانت کی درخواست کی سماعت کے پہلے روز عدالت نے قاری سعید کو اڈیالہ جیل بھجوا دیا، اگلے روز انکی ضمانت منظور ہوگئی۔

دوسری طرف قاری سعید کیس کی مدعیہ فرح ناز بی بی نے تلہ گنگ اپ ڈیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ شخص پانچ ماہ سے فون پر تنگ کر رہا تھا، قاری سعید کو گھر بلانے سے قبل ہم نے اہل محلہ کو آگاہ کر دیا تھا کہ جو شخص فون پر تنگ کرتا ہے اسے آج بلایا ہے، اہل محلہ بھی اس بات کے گواہ ہیں کہ مذکورہ شخص ہمارے گھر آیا ہے اور پولیس نے اسے گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قاری سعید کے موبائل کا ریکارڈ نکلوایا جائے تو سب سامنے آ جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک غریب عورت ہے اور اس نے دکان بنا رکھی ہے، وہ خود مزدوری کرتی ہیں، انکا بیٹا جیل میں قید ہے۔ انہوں نے کہا کہ قاری سعید کے نائب کی طرف سے اغوا کی کہانی جھوٹی ہے، ایک عورت کیسے مرد کو اغواء کرسکتی ہے، ہم نے اپنی گلی میں قاری سعید کو بلانے سے قبل سب کو بتا دیا تھا کہ آج ہم نے موبائل پر تنگ کرنے والے کو بلایا ہے۔

قاری سعید کی گرفتاری کی خبر نشر کرنے پر سپاہ صحابہ کے نامعلوم دہشتگردوں نے تلہ گنگ اپ ڈیٹس ٹیم کو دھمکیاں دیں کہ خبر کیوں نشر کی؟ گھر کا پتہ دو ہم آ رہے ہیں؟ تلہ گنگ میں رہتے ہو کچھ بھی ہوسکتا ہے، قاری سعید کے خلاف خبریں دینے سے باز آ جاو ورنہ نقصان ہوسکتا ہے۔ ایک کالر نے کہا کہ قاری سعید ہمارے دوست ہیں، ان کے خلاف خبریں مت لگاو، ورنہ تلہ گنگ کے رہائشی ہو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ تلہ گنگ، چکوال، پنڈی گھیب، خوشاب، لاوہ، ٹمن، اسلام آباد و دیگر علاقوں سے لوگ گرفتاری کی تصدیق کرتے رہے، بعض ٹیلی فون کالرز نے قاری سعید کی گرفتاری کو سازش قرار دیا اور کہا کہ قاری سعید ایک معزز شخصیت ہیں، ان کے خلاف سازش کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اسلام ٹائمز سے بات کرتے ہوئے خبر نشر کرنے والے تلہ گنگ اپ ڈیٹس کے انچارج ممتاز نے بتایا کہ انہیں مسلسل ٹیلی فون کے ذریعہ دھمکیاں مل رہی ہیں۔ فون پر ایسی گالیاں بکی جا رہی ہیں جنہیں زبان پر نہیں لایا جاسکتا، افسوس کا مقام ہے کہ میڈیا اس اہم ایشو کو نہیں اٹھا رہا۔
منگل کو پولیس نے قاری سعید کو مقامی عدالت میں پیش کیا، جس پر عدالت نے انکا جوڈیشنل ریمانڈ دیا۔ بعد ازاں ضمانت کی درخواست کی سماعت کے پہلے روز عدالت نے قاری سعید کو اڈیالہ جیل بھجوا دیا، اگلے روز انکی ضمانت منظور ہوگئی، آج کسی بھی وقت قاری سعید کی رہائی کا امکان ہے۔

لڑکی کو موبائل کے ذریعے پھنسانے والے قاری سعید گرفتاری سے قبل اہلسنت والجماعت (سپاہ صحابہ) کے ضلعی سینئر نائب صدر مقرر ہوئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق اہلسنت والجماعت ضلع چکوال کے تمام یونٹس، سیکٹرز، تحصیلوں اور ضلعی ذمہ داران کا اہم اجلاس جامعہ خاتم المعصومین چکوال میں اتوار کو منعقد ہوا تھا۔ مولانا شمس الرحمن معاویہ کنوینئر پنجاب کی زیر نگرانی تنظیم نو کی گئی، اور آئندہ تین سالوں کے لیے قاری اسد عرفان بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔ بعد ازاں دیگر عہدیداروں کا چناو ہوا، اور اس کے مطابق سرپرست ندیم یعقوب فاروقی، صدر قاری اسد عرفان، سینئر نائب صدر مولانا قاری سعید احمد علوی، نائب صدر چوہدری علی محمد خان، نائب صدر ملک عبداللہ روفی، جنرل سیکرٹری مولانا قاری محمد فیاض فاروقی، ڈپٹی سکرٹری مولانا عدنان معاویہ، سیکرٹری نشرواشاعت قاری وسیم اقبال اور قانونی مشیر مرزا عبدالرحمن ایڈووکیٹ شامل ہیں۔ اس موقع پر مولانا شمس الرحمن معاویہ اور سید علی معاویہ شاہ نے بھی خطاب کیا۔ اور ملکی حالات، بین الاقوامی حالات، تنظیمی معاملات پر مفصل روشنی ڈالی، اور نومنتخب عہدیداران سے حلف بھی لیا۔

واضح رہے کہ قاری سعید مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے سردار ممتاز ٹمن کا دوست بھی ہے، جبکہ اسکا نام فورتھ شیڈول میں بھی شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 180813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش