QR CodeQR Code

قائم علی شاہ نے سبزی اور فروٹ مارکیٹ کا دورہ کیا، قیمتیں معلوم کیں

21 Jul 2012 22:47

اسلام ٹائمز:وزیر اعلیٰ سندھ نے اس موقع پر کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ انتظامیہ گراں فروشی کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کرے، اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن سمیت دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رمضان المبارک میں بازاروں میں قیمتوں کے کنٹرول کے معائنے کے لئے صدر بازار اور سبزی مارکیٹوں کا دورہ اور عوام سے معلومات حاصل کیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صدر اور سبزی مارکیٹوں کا دورہ اور عوام سے معلومات حاصل کیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اس موقع پر کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ انتظامیہ گراں فروشی کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کرے۔ رمضان المبارک کے دوران عوام کو معیاری اور سستی اشیاء فراہم کی جائیں، انتظامیہ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر پھلوں سبزیوں اور دیگر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن سمیت دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔


خبر کا کوڈ: 180945

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/180945/قائم-علی-شاہ-نے-سبزی-اور-فروٹ-مارکیٹ-کا-دورہ-کیا-قیمتیں-معلوم-کیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org