0
Sunday 22 Jul 2012 09:32

میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام پر پراسرار خاموشی مغربی ہیومن رائٹس کے جھوٹے پن کا واضح نمونہ ہے، سید علی خامنہ ای

میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام پر پراسرار خاموشی مغربی ہیومن رائٹس کے جھوٹے پن کا واضح نمونہ ہے، سید علی خامنہ ای
 اسلام ٹائمز۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کل ہفتے کی شام یکم رمضان کی مناسبت سے اپنے دفتر میں برگزار شدہ محفل انس با قرآن میں شریک افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخلاق اور انسانی حقوق پر مبنی مغربی دعووں کا جھوٹا اور غیرواقعی ہونے کا واضح نمونہ میانمار میں ہزاروں مسلمان انسانوں کے وحشیانہ قتل عام پر مغربی ممالک کی پراسرار خاموشی ہے۔
قائد انقلاب اسلامی ایران نے کہا کہ مغربی ثقافت نے گذشتہ کئی صدیوں کے دوران دنیا میں جس جگہ بھی قدم رکھے ہیں سوائے دنگا فساد اور وہاں کے مقامی انسانوں کو اپنا غلام بنانے کے کچھ اور کام انجام نہیں دیا۔ انہوں نے تاکید کی کہ عزت، وقار، مادی اور روحانی ترقی، نیک اخلاق اور دشمنوں پر فتح صرف اور صرف قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ہی ممکن ہے۔ 

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مسلم اقوام میں اسلامی بیداری کی لہر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسلم اقوام وحی الہی، روحانیت اور اخلاق کی بنیاد پر ایک نئی ثقافت ایجاد کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو پوری عالم بشریت سعادتمند ہو سکتی ہے۔ آپ نے عقل اور احساسات کے ایک ساتھ ہونے کو قرآن کریم سے مانوس ہونے کیلئے انتہائی مفید قرار دیا اور کہا کہ جب قرآن کریم میں موجود عقلانی عقائد محبت کے ساتھ مل جائیں تو قرآن کریم پر عمل کرنے کا زمینہ فراہم ہو جاتا ہے اور اسکے نتیجے میں اسلامی معاشرے کی توفیقات میں بھی اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 181019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش