QR CodeQR Code

دنیا بھر میں آنیوالے انقلابات میں نوجوان بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں، ترابی

22 Jul 2012 11:13

اسلام ٹائمز: امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ مغرب کی دجالی تہذیب کے مقابلے کے لیے اسلامی تہذیب کا چلن عام کیا جائے، کمیونزم اور سرمایہ داری نظام اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔ دنیا اسلام کے عادلانہ نظام کی تلاش میں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں کشمیر جماعت اسلامی کے امیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر نظریاتی اور علمی استحکام کے لیے نوجوانوں نے تاریخی کردار ادا کیا، قیام پاکستان میں بھی نوجوان ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہے تھے اور آج تک دنیا میں جتنے بھی انقلابات آئے ہیں ان کے پیچھے بھی نوجوان ہی تھے آج بھی عرب اور اسلامی ممالک میں جو تبدیلیاں اور انقلابات آ رہے ہیں ان میں بھی نوجوان ہی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نوجوانوں کی ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مغربی تہذیب کے مقابلے میں اسلامی تہذیب کا چلن عام کرنے کے لیے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا میں کمیونزم اور سرمایہ دارانہ نظام فیل ہو چکے ہیں اور دنیا کو اب اسلام کے عادلانہ نظام کی تلاش ہے۔ انھوں نے کہا کہ استعماری طاقتیں کوششیں کر رہی ہیں کہ پاکستان میں  عدم استحکام پیدا کریں۔ پاکستان میں استحکام پیدا کرنے کے لیے اسلامی انقلاب کی ضرورت ہے۔ ترکی، مصر اور تیونس میں جو انقلابات آئے ہیں ان میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکمرانوں نے مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کیا ہے۔ نوجوان نسل کو اس مسئلے سے آگاہ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، یہ خطہ انقلاب کا متقاضی ہے۔


خبر کا کوڈ: 181042

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/181042/دنیا-بھر-میں-آنیوالے-انقلابات-نوجوان-بنیادی-کردار-ادا-کر-رہے-ہیں-ترابی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org