QR CodeQR Code

عوام کی سہولت کیلئے ڈھائی ارب روپے کی سبسڈی دی ہے، قائم علی شاہ

22 Jul 2012 21:02

اسلام ٹائمز:سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر 25 سے 40 فیصد کم قیمت پر اشیائے خورد و نوش اور اشیائے ضرورت فروخت کی جارہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران غریب عوام کو سستا آٹا فراہم کر نے کے لیے حکومت نے ڈھائی ارب روپے کی سبسڈی دی ہے۔ سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ رمضان المبارک میں کسی کو گراں فروشی کی اجازت نہیں دیں گے۔ عوام کی سہولت کے لیے حکومت رمضان میں ڈھائی ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر 25 سے 40 فیصد کم قیمت پر اشیائے خورد و نوش اور اشیائے ضرورت فروخت کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کراچی کی صورتحال پر کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کم ہوئی ہے اور دو گروپوں میں اگر تصادم ہوا ہے تو اِس کو ٹارگٹ کلنگ نہیں کہہ سکتے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ اگر گروپ آپس میں لڑیں گے تو اس کو ٹارگٹ کلنگ تو نہیں کہیں گے اور ان کو پکڑا گیا ہے، پہلی مرتبہ ایسا بھی ہوا ہے کہ پولیس نے آن اسپاٹ انہیں پکڑا۔ ایک سوال کے جواب میں قائم علی شاہ نے کہا کہ نوازشریف سندھ میں سیاسی یتیموں سے اتحاد کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 181231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/181231/عوام-کی-سہولت-کیلئے-ڈھائی-ارب-روپے-سبسڈی-دی-ہے-قائم-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org