0
Sunday 22 Jul 2012 21:23

افغانستان، مختلف واقعات میں 3 غیر ملکی فوجی ہلاک

افغانستان، مختلف واقعات میں 3 غیر ملکی فوجی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں امریکہ کی قیادت میں لڑنے والی غیر ملکی افواج کے 3 اہلکار آج مختلف واقعات میں مارے گئے، ایساف کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی افغانستان میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے کی وجہ سے 2 غیر ملکی فوجی ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک دوسرے واقعہ میں مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک اور فوجی مارا گیا، ایساف کی جانب سے جاری مختصر بیان میں مرنے والے غیر ملکی فوجیوں کی شہریت اور واقعات کی تفصیل نہیں بتائی گئی، افغانستان میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کے اعداد و شمار شائع کرنے والی ایک ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال افغانستان میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد 247 تک پہنچ چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 181232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش