QR CodeQR Code

پشاور، سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

22 Jul 2012 22:16

اسلام ٹائمز: شہری علاقوں ميں 8 سے 10 گھنٹے جبکہ نواحی علاقوں ميں 10 سے 12 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے ماہ مقدس میں بھی شہریوں کو سکون دستیاب نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی کے اعلان کے باوجود پشاور ميں سحر و افطار کے اوقات ميں بجلی کی لوڈشيڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور کے علاقے نوتھيہ، دلہ زاک روڈ، رشيد آباد، بشير آباد، گلبہار،بڈھ بیر، کوہاٹ روڈ سميت ديگر علاقوں ميں سحر و افطار تراويح کے اوقات ميں بجلی بند رہتی ہے، اس کے علاوہ تمام روز بجلی کی آنکھ مچولی سے بھی شہری شدید پريشان ہيں اور گھروں کے برقی آلات خراب ہونے کی شکايات بھی سامنے آئی ہيں۔ پشاور کے شہری علاقوں ميں 8 سے 10 گھنٹے جبکہ نواحی علاقوں ميں 10 سے 12 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے ماہ مقدس میں بھی شہریوں کو سکون دستیاب نہیں۔


خبر کا کوڈ: 181234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/181234/پشاور-سحر-افطار-کے-اوقات-میں-لوڈشیڈنگ-کا-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org