QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر حکومت کا زیارتوں میں آتشزدگی کے واقعات کا نوٹس

22 Jul 2012 23:57

اسلام ٹائمز: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ راجندرا کو اس سلسلے میں حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی حکومت نے زیارتوں میں آتشزدگی کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے تمام مقدس مقامات کو معقول سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت زیارتوں، خانقاہوں، آستانوں اور مساجد کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں کی عبادتگاہوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پولیس اسکوارڈ تشکیل دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ راجندرا کو حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے، ادھر امور داخلہ کے وزیر مملکت ناصر اسلم وانی نے مقدس مقامات کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اس سلسلے میں پہلے ہی اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایات دی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ سانحہ خانیار کے بعد ضلع بڈگام، ترال اور جنوبی قصبہ پانپور میں زیارتوں کو نذر آتش کرنے کی کوشش کے درپردہ محرکات معلوم کرنے کیلئے حکومت نے پولیس سے بڑے پیمانے پر تحقیقات کرنے کو کہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 181235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/181235/مقبوضہ-کشمیر-حکومت-کا-زیارتوں-میں-آتشزدگی-کے-واقعات-نوٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org