QR CodeQR Code

جنوبی پنجاب کو صوبہ بننے سے کوئی نہیں روک سکتا، فاروق ستار

23 Jul 2012 00:21

اسلام ٹائمز: ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر نے ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی قرارداد سب سے پہلے ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں جمع کرائی اور اب صوبہ بنانے کیلئے ایم کیو ایم ہر ممکن کوشش کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ کو بننے سے اب کوئی نہیں روک سکتا، جعلی زرعی ادویات، ناقص بیج اور مہنگی کھاد نے کاشتکاروں اور کسانوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، ایم کیو ایم اقتدار میں آکر عوام کو ان مسائل سے نجات دلائے گی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی قرارداد سب سے پہلے ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں جمع کرائی اور اب جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے ایم کیو ایم ہر ممکن کوشش کرے گی، اس سے قبل جہانیاں میں کاشتکاروں کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ عوام کو ظالم حکمرانوں سے بچانا ہے، پنجاب میں چند سازشی عناصر ایم کیو ایم کی مقبولیت سے خائف ہیں مگر آئندہ انتخابات میں ایم کیو ایم پنجاب میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی۔


خبر کا کوڈ: 181239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/181239/جنوبی-پنجاب-کو-صوبہ-بننے-سے-کوئی-نہیں-روک-سکتا-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org