0
Monday 23 Jul 2012 19:37

پنڈت جواہر لعل نہرو کا کشمیر پر نقطہ نظر ملک کو کافی مہنگا پڑا، بھارتیہ جنتا پارٹی

پنڈت جواہر لعل نہرو کا کشمیر پر نقطہ نظر ملک کو کافی مہنگا پڑا، بھارتیہ جنتا پارٹی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کی کشمیر پالیسی کو ناقص قرار دیتے ہوئے شدت پسند گروپ اور بھارت کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پنڈت نہرو کا کشمیر پر نقطہ نظر ملک کو کافی مہنگا پڑا، نئی دہلی میں انڈین فائونڈیشن کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں بی جے پی کی طرف سے راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنماء ارون جیٹلی نے بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کی کشمیر پالیسی کو ناقص اور خامیوں سے بھرپور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنڈت نہرو کا کشمیر کے حوالے سے نقطہ نظر پورے ملک کے لئے کافی مہنگا ثابت ہوا، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو خصوصی درجہ دینا سابق وزیر اعظم کا ایک ناقص نقطہ نظر تھا اور جموں و کشمیر کے حوالے سے ہونے والی کئی ایک بڑی غلطیوں میں یہ بھی ایک ہے۔

 بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے لئے نامزد مصالحت کاروں کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اُرون جیٹلی نے کہا کہ یہ رپورٹ نہرو ویژن سے متاثر ہے، اس موقعہ پر جب ان سے ریاست میں افسپا کو کالعدم کرنے کا سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی منطق نہیں ہے کہ مرحلہ وار طریقے سے مقبوضہ کشمیر میں افسپا کو ختم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ جب یہ قانون ایک ضلع میں نافذ ہوگا اور دوسرے میں نہیں تو اس کی وجہ سے فوجی آپریشنوں میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 181420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش