0
Monday 23 Jul 2012 18:15

عوام کو مستند اوقات سحر و افطار فراہم کئے جائیں، علامہ ساجد نقوی

عوام کو مستند اوقات سحر و افطار فراہم کئے جائیں، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اخبارات میں شائع کردہ مختلف اوقات سحر وافطار نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، اس ابہام کو دور کرنے کیلئے تمام مسالک کے ذمہ دار توجہ مرکوز کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وسائل و جرائد اور کیلنڈرز میں شائع ہونے والے اوقات سحر و افطار پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 روز میں جو اوقات افطار و سحر مختلف اخبارات میں شائع کیے گئے ہیں۔ ان میں بہت فرق ہے، جن کے باعث عوام میں ابہام پیدا ہوگیا اور وہ سخت پریشانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے تمام مسالک کے ذمہ داروں سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں اور اس طرف توجہ مرکوز کریں، تاکہ مسئلے کا حل تلاش کرکے عوام کو مستند اوقات فراہم کیے جاسکیں اور ان کو اس پریشانی سے چھٹکارا دیا جاسکے، کیونکہ شائع ہونے والے اوقات سحر و افطار میں بہت فرق ہے، جس کے باعث عوام پریشان ہیں اور ان کی عبادات بھی متاثر ہو رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 181454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش