0
Monday 23 Jul 2012 19:38

فطرہ کی شرح 80 روپے فی کس ہے، مفتی منیب الرحمان

فطرہ کی شرح 80 روپے فی کس ہے، مفتی منیب الرحمان
اسلام ٹائمز۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ خالص فائن آٹے کی قیمت کے مطابق فطرہ کی کم ازکم شرح 80 روپے فی کس ہے جَو کے نصاب کے مطابق 220 روپے، عمدہ کھجور کے نصاب کے مطابق 1120 روپے، کشمش کے نصاب کے مطابق 1600 روپے ہے۔ 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب 2400 روپے، 6,600 روپے، 33,600 روپے اور 48,000 روپے ہے۔ قسم کا کفارہ بالترتیب 800 روپے، 2,200 روپے، 11,200 روپے، 16,000 روپے ہے۔ فطرے اور فدیے کی اصل روح ایک مسکین کا ایک دن ( دو وقت ) کا طعام ہے جو ہوٹل سے 100 روپے یومیہ سے کم میں ممکن نہیں ہے لہٰذا جن خوش نصیبوں کو اللہ تعالیٰ نے مال و دولت کی نعمت سے نوازا ہے وہ اپنے معیارِ زندگی کے مطابق فطرہ، فدیہ اور کفارہ ادا کریں تاکہ مساکین و مستحقین کی اشک شوئی ہو سکے۔ یہ بات مفتی منیب الرحمن نے جاری کردہ اعلامیہ میں کہی۔
خبر کا کوڈ : 181496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش