0
Monday 23 Jul 2012 20:11

سبسڈی ملنے کے باوجود فلور ملز مالکان نے آٹا 2 روپے فی کلو مہنگا کردیا

سبسڈی ملنے کے باوجود فلور ملز مالکان نے آٹا 2 روپے فی کلو مہنگا کردیا
اسلام ٹائمز۔ سبسڈی ملنے کے باوجود فلور ملز مالکان نے آٹا 2 روپے فی کلو مہنگا کردیا ہے۔ ایک جانب حکومت سندھ رمضان المبارک میں آٹے پر ڈھائی ارب روپے سبسڈی فراہم کر رہی ہے تو دوسری طرف فلور ملز مالکان نے آٹے کی فی کلو قیمت میں دو روپے اضافہ کردیا۔ رمضان ریلیف پیکج دو ہزار بارہ کے تحت سندھ فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے آٹے پرڈھائی ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرتے ہوئے دو لاکھ ٹن گندم ملز مالکان کو رعایتی نرخ پر فراہم کی ہے۔

سندھ حکومت نے ملز مالکان کو آٹے کی فی کلو قیمت تیس روپے مقرر کرنے کا پابند کیا تھا۔ تاہم عالمی مارکیٹس میں گندم کی قیمت میں اضافے پر برآمدی آرڈرز بڑھنے اور گندم کی طلب میں اضافے پر فلور ملز نے فی کلو آٹے کے نرخ میں 2 روپے اضافہ کردیا ہے۔ اس وقت ڈھائی نمبر آٹے کا دس کلو والا تھیلا 300 کے بجائے 320، پچاس کلو آٹے کا تھیلا اسی روپے اضافے سے 1580 روپے اور پچاس کلو فائن آٹے کی بوری بھی 1675 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 181504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش