0
Monday 23 Jul 2012 22:59

پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے عوام کو چار برس سے بے وقوف بنا رہی ہے، سید وسیم اختر

پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے عوام کو چار برس سے بے وقوف بنا رہی ہے، سید وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، سرائیکی صوبے کی تشکیل اور بہاولپور کی صوبائی حیثیت کی بحالی ہمارا دیرینہ مطالبہ ہے، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے عوام کو چار برس میں صرف بے وقوف بناتی رہی ہے، سرائیکی عوام حکمرانوں کی تمام مکاریاں جان چکے ہیں، آئندہ انتخابات میں عوام ان کو مسترد کردیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ مفاد پرست ٹولہ عہدوں اور دولت کے لالچ میں عوامی امنگوں کا خون کر رہا ہے، جمہوریت کا راگ الاپنے والی حکومت نے کرپشن، بے روز گاری اور لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کرکے اپنی قبر خود کھود لی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت اخراجات کم کرکے بجلی کی پیداوار میں اضافہ کرے تاکہ عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات مل سکے،  بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کے نرخ آئے روز بڑھنے سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ زرداری کا ساتھ کرپٹ ٹولہ دے رہا ہے، جسے عوام اور پاکستان سے نہیں روپے پیسے اور عہدوں سے محبت ہے، ق لیگ نے عہدوں کی خاطر اپنا مستقبل دائو پر لگا دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ عوام کے لوٹے ہوئے پیسے ملک میں واپس لانا چاہتی ہے، مگر حکومت نے اس کے راستے میں رکاوٹ پیدا کرکے اور مجرموں کی پشت پناہی کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ حقیقت میں کرپٹ اور بددیانت حکومت ہے۔ سید وسیم اختر نے کہا کہ حکمرانوں نے چار برس میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی کام نہیں کیا، روٹی، کپڑا اور مکان دینے کے دعویداروں نے عوام کو بھوک افلاس، بے روزگاری، مہنگائی، لاقانونیت اور ڈرون حملوں کے تحفے دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 181525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش