0
Monday 23 Jul 2012 22:29

شمالی وزیرستان، امریکی ڈرون حملے میں 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

شمالی وزیرستان، امریکی ڈرون حملے میں 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملوں میں 11 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ میڈیا نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں امریکی ڈرون طیاروں کے حملے میں 11 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ امریکی طیاروں نے شمالی وزیرستان میں ایک مکان کو نشانہ بناتے ہوئے 8 میزائل داغے۔ علاقہ کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 181530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش