0
Tuesday 24 Jul 2012 04:01
طالبان نے رمضان المبارک میں جنگ بندی کی اپیل مسترد کردی

افغانستان، مختلف حملوں میں 5 نیٹو فوجی ہلاک

افغانستان، مختلف حملوں میں 5 نیٹو فوجی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف حملوں میں 5 نیٹو فوجیوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں نیٹو افواج پر حملوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، صوبہ ہرات کے علاقائی ٹریننگ سنٹر پر افغان فورسز کی وردی میں ملبوس ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جس سے تین امریکن سول کنٹریکٹر سمیت پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، افغان حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس طرح کے واقعات میں میں 8 لوگ مارے جا چکے ہیں، جن میں 5 نیٹو فوجی بھی شامل ہیں، نیٹو ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔ 

دوسری جانب افغانستان میں طالبان نے حکومت اور امن کونسل کی جانب سے رمضان المبارک کے مہینے میں جنگ بندی کی اپیل مسترد کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان پر حملہ کرنے والے کسی ہمدردی کے مستحق نہیں۔ وہ اس قابل نہیں کہ کسی دن یا خاص مہینے کا خیال کرکے انہیں رعایت دی جائے۔ غیر ملکی مداخلت کاروں کے خلاف جہاد جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 181558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش