QR CodeQR Code

خوست میں سی آئی اے مرکز پر خودکش حملہ،القاعدہ رہنماؤں کی ہلاکت کا بدلہ ہے،القاعدہ

7 Jan 2010 15:52

القاعدہ نے اعتراف کیا ہے کہ افغان شہر خوست میں سی آئی اے مرکز پر خودکش حملہ ڈرون حملوں میں القاعدہ رہنماؤں کی ہلاکت کا بدلہ ہے۔القاعدہ نے انٹرنیٹ پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ خوست میں گزشتہ دنوں سی آئی اے مرکز پر کیا گیا خودکش حملہ


کابل:القاعدہ نے اعتراف کیا ہے کہ افغان شہر خوست میں سی آئی اے مرکز پر خودکش حملہ ڈرون حملوں میں القاعدہ رہنماؤں کی ہلاکت کا بدلہ ہے۔القاعدہ نے انٹرنیٹ پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ خوست میں گزشتہ دنوں سی آئی اے مرکز پر کیا گیا خودکش حملہ ڈرون حملوں میں القاعدہ کی اعلیٰ قیادت کی ہلاکتوں کا بدلہ ہے۔ افغانستان میں القاعدہ کے سربراہ مصطفی ابو الیزید کا کہنا ہے کہ سی آئی اے مرکز پر خودکش حملہ کرنے والے حمام خلیل نے حملے سے قبل اپنی وصیت میں خودکش حملے کو ڈرون حملے کا بدلہ قرار دیا۔گزشتہ دنوں افغانستان کے شہر خوست میں سی آئی اے کے مرکز پر خودکش حملے میں سی آئی اے کے سات اہلکار مارے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 18162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/18162/خوست-میں-سی-آئی-اے-مرکز-پر-خودکش-حملہ-القاعدہ-رہنماؤں-کی-ہلاکت-کا-بدلہ-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org