0
Tuesday 24 Jul 2012 19:09

عراق، گذشتہ روز کے پرتشدد واقعات ميں جاں بحق افراد کی تعداد 113 ہوگئی، 200 سے زائد زخمی

عراق، گذشتہ روز کے پرتشدد واقعات ميں جاں بحق افراد کی تعداد 113 ہوگئی، 200 سے زائد زخمی
اسلام ٹائمز۔ عراق ميں گزشتہ روز مختلف پرتشدد کارروائيوں ميں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد113 ہوگئی جبکہ ڈھائی سو افراد زخمی ہيں۔ دارالحکومت بغداد، اس کے نواحی علاقوں، کرکوک اور ديالہ صوبے سميت 19 شہروں ميں تقريباً 29 حملے کيے گئے۔ سيکورٹی کے ليے آج اضافی فوجی اور پوليس اہلکار تعينات کيے گئے ہيں۔ ڈھائی سال ميں امريکی افواج کے عراق سے انخلاء کے بعد پرتشدد کارروائيوں کے تناظر ميں اسے بدترين دِن قرار ديا جا رہا ہے۔ کچھ عرصہ قبل القاعدہ نے خبردار کيا تھا کہ ان کا گروہ پھر سے اکٹھا ہو رہا ہے۔ تاہم فوری طور پر کسی نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہيں کی۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق عراق میں بم دھماکوں اور پرتشدد واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد ایک سو دس ہوگئی، اٹھارہ شہروں میں ستائیس مختلف مقامات پر ہونے والے بم حملوں میں دو سو بیس افراد زخمی ہوگئے۔ تاجی شہر میں ہونے والے خودکش کار بم حملے میں پچاس افراد جاں بحق اور چالیس زخمی ہوگئے، بغداد میں الصدر سٹی کے علاقے میں سرکاری دفاتر کے باہر ہونے والے کار بم دھماکے میں پندرہ افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہوگئے، واقعے میں کئی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ بغداد کے نزدیک یرموک اور حسینیہ کے علاقے میں بم دھماکوں میں دس افراد جاں بحق اور اکیس زخمی ہوگئے، ادھر دیالا صوبے میں فائرنگ اور دھماکوں میں پندرہ افراد جاں بحق اور چالیس زخمی ہوگئے، دھولویا شہر کے نزدیک فوجی اڈے پر حملے میں پندرہ فوجی مارے گئے، کرکوک شہر میں نو بم دھماکوں میں دس افراد جاں بحق اور تیس زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 181775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش