0
Friday 8 Jan 2010 12:44

کراچی،بلدیہ ٹاون مکان میں دھماکہ،آٹھ افراد ہلاک،متعدد زخمی،مکان دہشتگردوں کی آماجگاہ تھا،سی سی پی او

کراچی،بلدیہ ٹاون مکان میں دھماکہ،آٹھ افراد ہلاک،متعدد زخمی،مکان دہشتگردوں کی آماجگاہ تھا،سی سی پی او
کراچی:کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن میں واقع ایک مکان میں دھماکے سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔جائے وقوعہ سے خودکش جیکٹس،دستی بم،بارود،کلاشنکوف اور سی ڈیز ملی ہیں۔پولیس نے آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ہلاک ہونے والوں کا تعلق سوات سے بتایا جاتا ہے۔دھماکہ صبح سات بج کر پینتالیس منٹ پر ہوا،جس کے نتیجے میں مکان کی چھت گر گئی۔پولیس نے سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ امدادی تنظیموں کی جانب سے تعداد آٹھ بتائی جا رہی ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے چوبیس دستی بم،کلاشنکوف کے دس میگزین اور دو تیار خودکش جیکیٹس، بھاری تعداد میں اسلحہ،کمپیوٹرز،سی ڈیز،بریف کیس اور بیگز بر آمد کیے ہیں۔پولیس کے مطابق اب تک عاطف،کاشف اور یوسف سمیت آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔سول اسپتال میں لائے گئے ہلاک ہونے والے افراد کے فنگر پرنٹس لے لئے گئے ہیں،اور نادرا سے ان کی شناخت کی جا رہی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق بلدیہ ٹاون نمبر تین کا مکان نمبر آٹھ سو چار نسرین بی بی نام کی خاتون نے تین ماہ قبل کرائے پر حاصل کیا تھا جس کا تعلق سوات سے تھا۔ دھماکے کے وقت مبینہ دہشت گرد شہر میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی تیاری کر رہے تھے۔پولیس نے ملبے تلے دبی لاشوں کے کپڑوں سے دستی بم بھی بر آمد کئے ہیں۔لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
 کراچی:مکان دہشتگردوں کی آماجگاہ تھا،سی سی پی او
کراچی:سی سی پی او کراچی وسیم احمد نے کہا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن میں واقع مکان دہشت گردوں کا ٹھکانہ تھا۔کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں دو منزلہ مکان میں دھماکے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او کراچی وسیم احمد نے دھماکے میں دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے وقت مکان میں دہشت گرد گروپ موجود تھا۔سی سی پی او نے کہا کہ پولیس نے مکان سے خودکش جیکٹس،دستی بم اور کلاشنکو ف برآمد کر لی۔اس موقعے پر بلدیہ ٹاؤن کے ڈی ایس پی غلام حسین کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد تاحال سات افراد کی لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں جبکہ مکان میں آٹھ سے نو افرد رہائش پذیر تھے۔
خبر کا کوڈ : 18189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش