0
Wednesday 25 Jul 2012 09:22

پولیس، عوام کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ دار ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

پولیس، عوام کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ دار ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم نےکہا ہے کہ آزاد کشمیر میں امن عامہ کی صورتحال تسلی بخش ہے لیکن اسے مزید بہتر سے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت حکومت اور پولیس کی اہم ذمہ داری ہے اور اس میں کوئی کوتاہی ہرگز نہیں ہونی چاہیے۔ پولیس اور عوام میں قریبی روابط قائم کرکے عوام میں پولیس کے بارے منفی تاثر کو ختم کرنے کے اقدامات اٹھائے جانے چاہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کے سنٹرل پولیس آفس مظفرآباد میں ای پولیسینگ اور کمپیوٹر سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری عبدالمجید نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ای پولیسنگ اور کمپیوٹر سنٹر کے قیام سے پولیس کی کارکردگی مزید بہتر بنانے اور جرائم پر قابو پاکر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے بڑی مدد ملے گی۔ آئی جی پولیس طارق کھوکھر نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوے بتایا کہ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں پولیس کی گاڑیوں کو ٹریکنگ سسٹم سے ہم آہنگ کر دیا گیا ہے اور اس سنٹر کے ذریعے پولیس گاڑیوں کی نقل و حرکت اور مقام کو مانیٹر کیا جائے گا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ مظفرآباد سیکرٹریٹ میں تمام آنے جانے والے راستوں اور پی ایم سیکرٹریٹ سمیت تمام اہم عمارتوں میں آمدورفت کی چیکنگ اور سیکورٹی کے نقطہ نظر سے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر دئیے گئے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 181896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش