0
Wednesday 25 Jul 2012 14:52

پی آئی اے نے اپنے حج آپریشن کو حتمی شکل دے دی

پی آئی اے نے اپنے حج آپریشن کو حتمی شکل دے دی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے اپنے حج آپریشن کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 19 ستمبر کو پشاور سے روانہ ہوگی۔ ملک کے باقی شہروں سے حج پروازوں کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق اس سال پی آئی اے 240 پروازوں کیلئے ایک لاکھ 25 ہزار عازمین حج کو جدہ اور مدینہ منورہ پہنچائے گی، پشاور کے علاوہ حج پروازیں کراچی، لاہور اسلام آباد، ملتان، سیالکوٹ اور کوئٹہ سے روانہ ہوں گی۔ سکھر کے عازمین حج کراچی کے راستے روانہ ہوں گے۔ پی آئی اے حج پروازوں کیلئے بوئنگ 747، بوئنگ 777 اور ایئر بس اے 310 طیارے استعمال کرے گی، حجاج کرام کو وطن واپس لانے کیلئے پروازوں کا آغاز 10 نومبر سے ہوگا، پی آئی اے کا حج آپریشن 10 دسمبر کو مکمل ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 182005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش