0
Wednesday 25 Jul 2012 17:37

افغان دہشتگردوں کا پاکستانی چیک پوسٹ پر پھر حملہ، 2 اہلکار زخمی

افغان دہشتگردوں کا پاکستانی چیک پوسٹ پر پھر حملہ، 2 اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد پار سے پاکستان کے علاقوں پر افغان دہشتگردوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، آج کرم ایجنسی پر ہونے والے حملے میں دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغان دہشت گردوں نے کرم ایجنسی میں داخل ہوکر علی نگر سیکٹر کی نوازش پوسٹ پر حملہ کیا، جس پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور واپس افغانستان فرار ہوگئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹوں پر افغان دہشتگرد حملے کر چکے ہیں، جن میں فورسز کے جوانوں کا کافی جانی نقصان بھی ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 182006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش