0
Wednesday 25 Jul 2012 15:52

کراچی میں کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلر نظیر اللہ محسود گرفتار

کراچی میں کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلر نظیر اللہ محسود گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے کنواری کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی عامر فاروقی کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کے ٹارگٹ کلر نظیراللہ محسود کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم سی آئی ڈی کے افسر سمیت ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ وصولی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، ذرائع کے مطابق گرفتاری کے وقت زیر حراست ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے گرفتار کئے جانے والے ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ ملزم کو پولیس نے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 182046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش