0
Wednesday 25 Jul 2012 23:48

امریکی خارجہ پالیسی کیلئے بڑا چیلنج، چین سے نمٹنے کیلئے بھارت کے ساتھ تعلقات مضبوط بناﺅں گا، مٹ رومنی

امریکی خارجہ پالیسی کیلئے بڑا چیلنج، چین سے نمٹنے کیلئے بھارت کے ساتھ تعلقات مضبوط بناﺅں گا، مٹ رومنی
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے ری پبلیکن صدارتی امیدوار مٹ رومنی نے کہا ہے کہ چین امریکہ کی خارجہ پالیسی میں ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور اگر وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں صدر منتخب ہوگئے تو اس خطرے سے نمٹنے کیلئے بھارت کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنائیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رومنی کی انتخابی مہم کی جانب سے جاری کی گئی فیکٹ شیٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر رومنی صدر منتخب ہوگئے تو ریپلیکن خطے کے اتحادیوں جیسا کہ بھارت کے ساتھ تعاون مضبوط کرنے کے علاوہ انڈونیشیا جیسے بااثر ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیا جائیگا۔ نیوادا میں غیر ملکی جنگی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بھی مٹ رومنی نے کہا تھا کہ ایک مستحکم اور محفوظ دنیا کیلئے چین کے ساتھ پارٹنرشپ بھی انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چین متعدد امور پر عالمی برادری کے ساتھ دھوکہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ تعاون کے فروغ کے علاوہ تجارت میں اس کی شرکت کو بھی خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے چین کو عالمی برادری کے ساتھ دھوکہ دہی کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 182142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش