QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کا فکر و فلسفہ ملک میں انقلاب کی نوید بن چکا ہے، الطاف حسین

26 Jul 2012 02:01

اسلام ٹائمز:متحدہ قومی موومنٹ کے پندرہویں یوم تاسیس کے موقع پر خصوصی پیغام میں ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ مختلف قومیت، زبانوں اور مذاہب کے ماننے والے عوام جوق در جوق ایم کیو ایم کے پرچم تلے متحد و منظم ہوکر اپنے حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے کارکنان اور عوام کو 26 جولائی کو متحدہ قومی موومنٹ کے پندرہویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کا فکر و فلسفہ ملک میں انقلاب کی نوید بن چکا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے پندرہویں یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں الطاف حسین نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کا فکر و فلسفہ ملک کے گوشے گوشے میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور مختلف قومیت، زبانوں اور مذاہب کے ماننے والے عوام جوق در جوق ایم کیو ایم کے پرچم تلے متحد و منظم ہوکر اپنے حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو جن چینلجز اور خطرات کا سامنا ہے اس سے نمٹنے کیلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ گروہی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے سنجیدگی سے سوچا جائے اور ملک کو درپیش خطرات سے باہر نکالنے، ہر قسم کے سخت اور کڑے حالات سے نبرد آزما ہونے اور ملک میں امن و استحکام، یکجہتی، بھائی چارے، مذہبی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے کام کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 182163

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/182163/ایم-کیو-کا-فکر-فلسفہ-ملک-میں-انقلاب-کی-نوید-بن-چکا-ہے-الطاف-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org