0
Thursday 26 Jul 2012 11:48

تہذیبی یلغار کا مقابلہ کرنے کیلئے قرآن کیساتھ تعلق مضبوط بنایا جائے، عبدالرشید ترابی

تہذیبی یلغار کا مقابلہ کرنے کیلئے قرآن کیساتھ تعلق مضبوط بنایا جائے، عبدالرشید ترابی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو جتنی بھی بڑی فتوحات ملی ہیں وہ سب کی سب رمضان الکریم میں ملی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ روزے کا مقصد یہ ہے کہ انسان کے اندر تقوی پیدا ہو۔ تقوی کا مطلب یہ ہے کہ انسان اللہ کی بندگی اختیار کرے اس کے دیے ہوئے نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی حلقہ شمالی باغ کے زیراہتمام دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ رمضان کا مہینہ قرآن کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں لوگ زیادہ سے زیادہ اپنا تعلق قرآن کے ساتھ استوار کریں۔ امت کی ذمہ داری ہے کہ وہ خود بھی قرآن کے ساتھ جڑیں اور دوسروں کو بھی قرآن کے ساتھ جوڑیں۔
خبر کا کوڈ : 182274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش