QR CodeQR Code

آج مسلمان دنیا کے کسی بھی کونے میں محفوظ نہیں، جے یو آئی نظریاتی

26 Jul 2012 16:04

اسلام ٹائمز: جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے امیر مولانا محمد حنیف نے کہا ہے کہ امریکہ، عالمی میڈیا اور نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں کو برما میں مسلمانوں کا قتل عام نظر نہیں آتا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے امیر مولانا محمد حنیف نے اپنے بیان کہا ہے کہ ہمیں برما کے مسلمانوں کے قتل پر سخت تشویش ہے، دنیا بھر میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے، آج مسلمان دنیا کے کسی بھی کونے میں محفوظ نہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ، عالمی میڈیا اور نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں کو برما میں مسلمانوں کا قتل عام نظر نہیں آتا۔ اقوام متحدہ نے آج تک ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا جس سے مسلمانوں کی داد رسی ہو۔ اقوام متحدہ کے تمام فیصلے امریکی مفادات کے تحفظ کیلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برما میں چند دنوں میں ہزاروں مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کردیا گیا۔ لیکن مسلم حکمران بھی حسب سابق خاموش ہیں۔ حالانکہ کفری طاقتوں سے مسلمانوں کی واحد راہ نجات جہاد ہے، برما کے مسلمانوں جہاد کا اعلان کردیں تو کوئی قوت ان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ جمعیت کے صوبائی امیر نے موجودہ حکومت کی ہٹ دھرمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جمہوریت کیلئے سب سے بڑا خطرہ آصف زرداری اور ان کے اتحادی ہیں۔ حکمرانوں نے تمام اداروں کو تباہ کر دیا ہے، نااہل اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات ضروری ہو چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 182284

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/182284/ا-ج-مسلمان-دنیا-کے-کسی-بھی-کونے-میں-محفوظ-نہیں-جے-یو-ا-ئی-نظریاتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org