QR CodeQR Code

پيپلز پارٹی مخالف سياستدانوں ميں 70 ملين ميرے ذريعے تقسيم ہوئے، اسد درانی

26 Jul 2012 14:29

اسلام ٹائمز: ايئرمارشل ريٹائرڈ اصغر خان کيس ميں سپريم کورٹ آفس کو جمع کرائے گئے بیان میں ریٹائرڈ لیفٹنٹ جنرل کا کہنا ہے کہ آئی جے آئی کی تشکيل کيلئے رقم تقسيم کئے جانے کے واقعہ ميں کل 140 ملين ميں سے 70 ملين انکے ذريعے تقسيم ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ آئی ايس آئی کے سابق سربراہ، ليفٹنٹ جنرل ريٹائرڈ اسد درانی نے ماضی ميں پيپلز پارٹی مخالف سياست دانوں ميں رقوم تقسيم کئے جانے کی مزيد تفصيلات کو انتہائي خفيہ سربمہر دستاويزات کے ساتھ ، سپريم کورٹ ميں جمع کرا ديا ہے۔ ليفٹنٹ جنرل ريٹائرڈ اسد درانی نے ايئرمارشل ريٹائرڈ اصغر خان کے کيس ميں سپريم کورٹ آفس کو ايک جواب جمع کرايا ہے، اس ميں کہا گيا ہے کہ آئی جے آئی کی تشکيل کيلئے رقم تقسيم کئے جانے کے واقعہ ميں کل 140 ملين ميں سے 70 ملين انکے ذريعے تقسيم ہوئے، باقی رقم آئی ايس آئی کے اکاونٹ ميں منتقل کردی گئی، بيان کے مطابق سياست دانوں ميں رقم کی تقسيم ملٹری انٹيلی جنس کے آفيسرز کے ذريعے کی گئی، تحريري جواب ميں آفيسرز کے نام اور کچھ کلاسيفائڈ دستاويز بھی سربمہر کرکے عدالت کو پيش کی گئی ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 182320

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/182320/پيپلز-پارٹی-مخالف-سياستدانوں-ميں-70-ملين-ميرے-ذريعے-تقسيم-ہوئے-اسد-درانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org