QR CodeQR Code

معاشرے سے تعصب اور کرپشن کی سیاست کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے، بیرسٹر سلطان

27 Jul 2012 14:25

اسلام ٹائمز: پلندری میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اب جبکہ مسئلہ کشمیر ایک فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو چکا ہے میں نے عوام کے بل بوتے پر مسئلہ کشمیر جارحانہ انداز میں اٹھایا ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہےکہ کشمیر کی تحریک اس خطے سے شروع ہوئی ہے اب جبکہ مسئلہ کشمیر ایک فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو چکا ہے میں نے عوام کے بل بوتے پر مسئلہ کشمیر جارحانہ انداز میں اٹھایا ہوا ہے۔ حکومت کو بنے آج ایک سال ہو چکا ہے لیکن پارٹی کارکن جنہوں نے پارٹی کی فتح میں اصل کردار ادا کیا ہے انکو نہ تو ایڈجسٹ کیا گیا ہے بلکہ انکی عزت نفس کا بھی خیال نہیں رکھا جا رہا ہے۔ میں پارٹی کی کمٹمنٹ کی وجہ سے ایک سال تک سارے معاملات کو دیکھتا رہا اب وقت آ گیا ہے کہ میں کارکنوں کی آواز بنوں اور معاشرے سے تعصب اور کرپشن کی سیاست کا بھی خاتمہ کرسکوں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں پلندری میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ کی صدارت سابق ایڈمنسٹریٹر سردار حنیف نے کی۔ 

بیرسٹر سلطان نےکہا کہ آزاد کشمیر آزادی کا بیس کمیپ ہے اور یہاں پر آزاد کشمیر کو منظم طریقے سے چلایا جائے گا۔ مجھے یہ احساس ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ تو بھارت کی آٹھ لاکھ فوج کے جبر و استبداد کا مقابلہ کر رہے ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں جبکہ ہم لوگ انکی توقعات پر پورا نہیں اتر رہے ہیں تو میں نے مسئلہ کشمیر کو یورپ فارایسٹ اور امریکہ میں جا کر اجاگر کیا۔


خبر کا کوڈ: 182544

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/182544/معاشرے-سے-تعصب-اور-کرپشن-کی-سیاست-کے-خاتمے-کا-وقت-ا-گیا-ہے-بیرسٹر-سلطان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org