QR CodeQR Code

قرآن پر عمل کرکے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن ہے، عبداﷲ جاوید

27 Jul 2012 15:45

اسلام ٹائمز:جمعیت کے تحت دعوت قرآن مہم کے سلسلے میں جامعہ کراچی میں قرآن بستی کے انعقاد کے موقع پر جامعہ کراچی کے ناظم نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ روزِ اول سے تعلیمی اداروں میں طلبہ کا قرآن سے مضبوط رشتہ استوار کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے تحت جاری دعوتِ قرآن مہم کے دوران دو روزہ ’’ قرآن بستی ‘‘ کا انعقاد آرٹس لابی میں کیا گیا۔ جس میں بے شمار نادر قرآنی نسخے، تفاسیر اور احادیث کی کتب کے ساتھ دیگر اسلامی مطبوعات کے اسٹال سجائے گئے۔ قرآن بستی میں طلبہ و طالبات کے علاوہ اساتذہ کرام و نان ٹیچنگ اسٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر جامعہ کراچی کے ناظم عبداﷲ جاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پر عمل کرکے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن جس کا موضوع ہی انسان ہے اسے پڑھ کر ہی دنیا پر حکمرانی کی جاسکتی ہے۔ مسلمانوں نے جب بھی قرآن کو اپنا دستور و منشور بنایا تو دنیا ان کے زیرِ نگیں آگئی۔ آج مسلمانوں نے قرآن سے رہنمائی لینا چھوڑ کر پستی و بدحالی کو اپنا مقدر بنالیا ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ روزِ اول سے تعلیمی اداروں میں طلبہ کا قرآن سے مضبوط رشتہ استوار کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن مجید کو باترجمہ پڑھیں اور اس پر عمل کرکے دنیا و آخرت میں سرخرو ہوسکیں۔


خبر کا کوڈ: 182562

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/182562/قرآن-پر-عمل-کرکے-ہی-دنیا-آخرت-میں-کامیابی-ممکن-ہے-عبداﷲ-جاوید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org