0
Friday 27 Jul 2012 19:40

عدالت زیرسماعت درخواست پر بابراعوان کو نااہل قرار دے سکتی ہے

عدالت زیرسماعت درخواست پر بابراعوان کو نااہل قرار دے سکتی ہے
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے سینیٹر بابر اعوان نااہلی کیس کی سماعت سترہ ستمبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار بابر اعوان کی نااہلی کے لئے نئی آئینی درخواست دائر کرسکتے ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال کیس کی سماعت کررہے ہیں۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ڈاکٹر بابر اعوان کا شناختی کارڈ اسلام آباد کا ہے مگر انھوں نے پنجاب سے الیکشن لڑا لہذا عدالت انھیں نااہل قرار دے۔ دوران سماعت عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار نے بابر اعوان کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کی استدعا کی تھی تاہم اب بابراعوان سینیٹر منتخب ہو چکے ہیں لہذا نئی درخواست دائر کی جاسکتی ہے تاہم درخواست گزار نے دلائل دیئے کہ عدالت زیرسماعت درخواست پر بھی بابراعوان کو نااہل قرار دے سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 182641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش