QR CodeQR Code

ارسلان افتخار کیس، نیب کی مشترکہ ٹیم کا تحقیقات کیلئے برطانوی سرکاری ایجنسیز سے مدد لینے کا فیصلہ

27 Jul 2012 23:52

اسلام ٹائمز:نیب ترجمان کے مطابق برطانوی ایجنسیوں سے تیکنیکی معاونت لی جائے گی کیونکہ تحقیقاتی ٹیم ملک ریاض کے فراہم کردہ شواہد کے مستند ہونے کے بارے میں مکمل تحقیق کرنا چاہتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر ارسلان افتخار کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ ٹیم نے برطانوی ہائی کمیشن سے رابطہ کرکے آگاہ کیا ہے کہ نیب کی ٹیم کو مذکورہ کیس کی تحقیقات کیلئے برطانوی سرکاری ایجنسیوں کی مدد درکار ہے۔ نیب ترجمان کے مطابق برطانوی ایجنسیوں سے تیکنیکی معاونت لی جائے گی کیونکہ تحقیقاتی ٹیم ملک ریاض کے فراہم کردہ شواہد کے مستند ہونے کے بارے میں مکمل تحقیق کرنا چاہتی ہے۔

نیب ترجمان نے بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار ڈاکٹر فقیر حسین کو بھی طلب کرنے کیلئے تیسرا نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹر فقیر حسین کی رہائش گاہ پر نوٹس آئندہ ہفتے ذاتی حیثیت سے بھجوایا جائے گا۔ ڈاکٹر فقیر حسین کو طلبی کا نوٹس سپریم کورٹ کے چھبیس جولائی کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا جارہا ہے۔ نیب ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ڈاکٹر فقیر حسین کا رجسٹرار سپریم کورٹ کی حیثیت میں جواب قابل قبول ہوگا اور نہ ہی ان سے سرکاری حیثیت میں کوئی خط و کتابت کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 182677

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/182677/ارسلان-افتخار-کیس-نیب-کی-مشترکہ-ٹیم-کا-تحقیقات-کیلئے-برطانوی-سرکاری-ایجنسیز-سے-مدد-لینے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org