QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن ممکن نہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

28 Jul 2012 09:23

اسلام ٹائمز: گذشتہ روز وزیراعظم ہائوس میں مختلف عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر ہماری حکومت کی ترجیحات میں سے ہے۔ پاک، بھارت ہونے والے مذاکرات میں مسئلہ کشمیر سرفہرست ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر اور خطہ کی تعمیر و ترقی ہماری حکومت کی ترجیحات ہیں۔ پیپلز پارٹی کی ایک سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے، ہم نے اقتدار عوام کے تابع کر دیا ہے۔ آزاد خطہ میں بلا تخصیص تعمیر و ترقی کا عمل پوری رفتار سے جاری ہے۔ میرپور میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور محترمہ بے نطیر بھٹو شہید ہسپتال بنا رہے ہیں۔ صدر پاکستان کی آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی سے آزاد کشمیر میں میگا پروجیکٹس پر کام پوری رفتار سے جاری ہے۔ آزاد کشمیر کا موجودہ بجٹ متفقہ طور پر تمام اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے پاس ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کے روز وزیراعظم ہائوس میں مختلف عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ضلع بھر سے آئے ہوئے عوامی وفود کی شکایات سنی اور بعض شکایات کے لیے موقع پر ہدایت دیں۔ 

چوہدری عبدالمجید نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی عوامی حکومت نے آزادکشمیر میں بلاتخصیص تعمری و ترقی کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔ ہم سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں۔ ایسے تمام لوگ جنہوں نے الیکشن میں پیپلز پارٹی کی مخالفت میں ووٹ دیئے ہیں اپنے قائد آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی کے تحت ہم ان لوگوں کے کام بھی کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر ہماری حکومت کی ترجیحات میں سے ہے۔ پاک، بھارت ہونے والے مذاکرات میں مسئلہ کشمیر سرفہرست ہے۔ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔ انھوں نے صدر پاکستان اور حکومت پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کی سیاسی و سفارتی اور اخلاقی امداد جاری رکھنے اور آزاد خطہ کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی لینے پر صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 182754

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/182754/مسئلہ-کشمیر-کو-حل-کیے-بغیر-جنوبی-ایشیاء-میں-امن-ممکن-نہیں-وزیراعظم-آزاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org