0
Saturday 28 Jul 2012 20:26

ملتان، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کا مشترکہ اجلاس، یوم القدس پر تاریخی ریلی کا اعلان

ملتان، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کا مشترکہ اجلاس، یوم القدس پر تاریخی ریلی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملتان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان کا مشترکہ اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ اقتدار حسین نقوی کے زیر صدارت منعقد ہوا، اور فیصلہ ہوا کہ یوم القدس کے موقع پر ملتان میں تاریخی ریلی نکالی جائے گی۔ اجلاس میں ڈویژنل صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان جواد حیدر سمیت ذیلی نظارت کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس مرتبہ یوم القدس کے موقع پر آئی ایس اون اور مجلس وحدت مسلمین فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر اس کی میزبانی کریں گے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ جمعتہ الوداع کے موقع پر پورے پاکستان کی طرح ملتان میں بھی امام خمینی (رہ) کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور استعمار بزرگ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف اپنی نفرت کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔ 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین فائونڈیشن ملتان کے ترجمان سید محمد ثقلین نے کہا کہ فلسطین فائونڈیشن پاکستان اس وقت پورے پاکستان میں فلسطین میں ہونیوالے مظالم اور بیت المقدس پر اسرائیل کی جانب سے غاصبانہ تسلط کیخلاف برسر پیکار ہے، اور پاکستان کی تمام جماعتیں اس وقت فلسطین فائونڈیشن پاکستان کا حصہ ہیں، اس بار یوم القدس کو پورے پاکستان میں شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 182926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش