0
Sunday 29 Jul 2012 01:38

افغان دہشتگردوں کی ایک مرتبہ پھر پاکستان کے سرحدی علاقہ پر حملہ کی کوشش

افغان دہشتگردوں کی ایک مرتبہ پھر پاکستان کے سرحدی علاقہ پر حملہ کی کوشش
اسلام ٹائمز۔ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں افغان دہشتگردوں نے مقامی آبادی پر حملہ کی کوشش کی، جس میں ایک بچی شدید زخمی ہوگئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق منگل کے روز تحصیل ماموند کے سرحدی علاقہ سرکئی کھنڈوں میں افغان صوبہ کنڑ سے دہشتگردوں نے گھر پر مارٹر گولہ فائر کیا۔ جس کے نتیجے میں گھر میں موجود ایک بچی زخمی ہوگئی۔ زخمی ہونے والی بچی کو ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال خار پہنچادیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے تحصیل ماموند کے سرحدی علاقوں میں افغانستان سے دراندازی روکنے کے لیے اقدامات کئے ہیں جبکہ ماموند قبائل نے بھی سرحدی علاقوں کی موثر نگرانی شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 183003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش