QR CodeQR Code

افغانستان، مختلف واقعات میں 2 نیٹو فوجی ہلاک

29 Jul 2012 03:25

اسلام ٹائمز: نیٹو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبہ قندوز میں افغان و نیٹو فورسز نے ایک مشترکہ کارروائی میں ازبکستان اسلامک پارٹی کے ایک رُکن کو گرفتار کرلیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں مزاحمت کاروں کے مختلف حملوں میں دو نیٹو فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ ازبکستان اسلامک پارٹی کے ایک رکن کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں ایساف کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مشرقی افغانستان میں ہفتہ کے روز مزاحمت کاروں کے حملوں میں دو نیٹو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں تاہم ان کارروائیوں کے مقامات اور فوجیوں کی شناخت سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ تازہ ہلاکتوں کے بعد افغانستان میں رواں سال اب تک اتحادی فوجیوں کی ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 262 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ مشرقی افغانستان میں زیادہ تر امریکی فوجی تعینات ہیں۔
 
دوسری جانب نیٹو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبہ قندوز میں افغان و نیٹو فورسز نے ایک مشترکہ کارروائی میں ازبکستان اسلامک پارٹی کے ایک رُکن کو گرفتار کرلیا ہے۔ بیان کے مطابق مذکورہ رکن کو ضلع آرچی میں گرفتار کیا گیا اور وہ سڑک کنارے بم دھماکوں کا ذمہ دار تھا۔ فورسز نے بھاری اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 183004

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/183004/افغانستان-مختلف-واقعات-میں-2-نیٹو-فوجی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org