0
Sunday 29 Jul 2012 18:46

مانسہرہ، سی ڈیز کی دکان میں دھماکہ، ایک شخص زخمی

مانسہرہ، سی ڈیز کی دکان میں دھماکہ، ایک شخص زخمی
اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ میں سی ڈیز کی دُکان پر دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جبکہ دُکان تباہ ہو گئی، پولیس کے مطابق سی ڈیز کی دکان پر آج صبح دھماکے کے نتیجے میں دکان کو شدید نقصان پہنچا اور قریب موجود ایک شخص زخمی ہوگیا، دکان میں مزید بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز کی موجودگی پر بم ڈسپوزل اسکواڈ ایبٹ آباد سے طلب کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خوف و ہراس پھیلانے کی سازش لگتا ہے۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شرو ع کردیا گیا ہے۔ تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
خبر کا کوڈ : 183274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش