0
Monday 30 Jul 2012 06:44

گیاری میں شہید ہونے والا محمد علی فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

گیاری میں شہید ہونے والا محمد علی فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
اسلام ٹائمز۔ سیاچن گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دب کر شہید ہونے والے سپاہی محمد علی کو ان کے آبائی گاؤں تلوبروق ملیار میں سپرد خاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیاچن گیاری سیکٹر میں برفانی تودہ گرنے سے پاک آرمی اور سول افراد کے 139 جوان برف تلے دب گئے تھے اور پاک فوج نے اسی دن سے ہی ان جوانوں کے جسد خاکی کو نکالنے کیلئے آپریشن شروع کیا ہوا ہے جو کہ ابھی تک جاری ہے۔ آپریشن میں اب تک 70 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

گزشتہ دنوں ملبے تلے سے نکالی گئی محمد علی کی لاش کو ان کے آبائی گاؤں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر شہید کے ورثاء نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے بھائی نے قوم و ملت کے خاطر سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور پوری قوم و ملک کا نام روشن کیا۔
خبر کا کوڈ : 183303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش